امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،طالبان

27 Aug, 2021 | 10:15 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : جانی  نقصان کے باوجود  امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی ،طالبان  کا اعلان 

 تفصیلات کے مطابق طالبان کا کہنا  ہے کہ کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کیلئے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، اس جانی  نقصان کے باوجود  امریکی افواج کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی،افغانستان کےتمام ایئر پورٹس پرواچ ٹاور قائم کیے جائیں گے۔کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں میں طالبان کے کم از کم 28 ارکان جاں بحق ہوئے۔

کابل ایئرپورٹ پر جمعرات کو کو ہونے والے دھماکے میں 13 امریکی فوجی سمیت 90 افراد  جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کابل ایئرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھما کوں  میں  13 امریکی فوجیوں ، 28 طالبان سمیت 90 افراد ہلاک  جبکہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔ کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش  کی جانب سے دھما کوں کی ذمہ داری قبول  کی گئی ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق   دھما کوں میں  زخمی  ہو نیوالوں میں امریکی اور طالبان  گارڈزبھی شامل ہیں۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین  کا کہنا ہے کہ  کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر دھماکے ہوئے، یہ علاقہ  امریکی افواج  کے کنٹرول تھا۔کابل ایئر پورٹ  پردھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دھماکوں  میں ملوث افراد  کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔ 

مزیدخبریں