ویب ڈیسک : ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن میں تیزی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی متعدد گاڑیوں کودھر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ،ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، 81 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ,ای چالان والی گاڑی کو39 ہزار 500 روپے، 66 مرتبہ ای چالان پرگاڑی کو 32 ہزار 600 روپے، 52 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی پرگاڑی مالک کو26 ہزار روپے،39 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی پررکشہ کو 7 ہزار 800 روپے جرمانہ کیا گیا ہےجبکہ43مر تبہ ای چالان والی گاڑی پر8 ہزار 600 روپے اور 23 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزی پرکمرشل گاڑی کو17 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا ہے۔
سی ٹی اومنتظر مہدی کا کہنا ہے کہ واجبات جمع کروانےپرکاغذات حوالے کیےجائیں گے، سٹی ٹریفک پولیس کی17 ٹیمیں کارروائی بھی کررہی ہیں۔ی ٹی او منتظر مہدی کامزید کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کوڈیوائسز اور پرنٹر فراہم کیےگئےہیں جن کی مددسےای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے، اب شہر یوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ٹریفک قوانین کااحترام کریں۔