ویب ڈیسک : ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی وعدہ خلافی,میٹرو بس ڈرائیورزسراپا احتجاج،پہیہ جام ہڑتال کاعندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی وعدہ خلافی پرمیٹرو بس کے ڈرائیورز سراپا احتجاج ، میٹروبس ڈرائیورز کا مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں آئندہ منگل سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ میٹرو بس کے ڈرائیورز نے گجومتہ اسٹیشن پر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ ڈرائیوروں کاکہنا ہے کہ جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وعدہ خلاف کی ۔میٹروبس کےڈرائیورز کا کہناتھا کہ حق حلال کی کمائی کے حصول تک پر امن احتجاج کریں گے ۔ اگر آئندہ سوموار تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو منگل سے میٹرو بس میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔
میٹروبس کا معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی نے واپسی کی تیاری کی تو ملازمین گریجوٹی نہ ملنے پر سڑکوں پر آ گئے۔ میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ۔میٹرو بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،میٹرو بس بند ہونے سے شہری متبادل اور مہنگے زرائع آمد و رفت استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔