اعلیٰ افسران پر صوبہ بدری کی تلوار لٹکنے لگی

27 Aug, 2020 | 10:33 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے25 اعلیٰ افسران پر صوبہ بدری کی تلوار لٹکنے لگی،سی سی پی اولاہورسمیت10ڈی آئی جیز، 8 ایس ایس پیز اور 7 ایس پیز کے پنجاب میں دس سال مکمل ہونے پرحکومت نےافسران کے نام بھجوانے کاحکم دیا تھا۔

پنجاب پولیس کے25اعلیٰ افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئیں ہیں۔حکومت کی جانب سےپنجاب میں10سال مکمل کرنیوالےافسران کی فہرست مانگی گئی تھی جس پر آئی جی پنجاب نے10ڈی آئی جیز ،8ایس ایس پیز اور 7ایس پیز کےنام ایس اینڈ جی اے ڈی کو بھجوائے ہیں۔

گریڈ بیس کے افسران میں ڈی آئی جی ذوالفقارحمید،ڈی آئی جی احسن یونس، ڈی آئی جی زبیر دریشک،ڈی آئی جی رانا فیصل سمیت دیگر شامل ہیں۔گریڈ 18 اور 19کے افسران میں ایس ایس پی اطہر اسماعیل،ایس ایس پی جواد قمر، ایس پی جمیل ظفر، ایس پی قرار شاہ، ایس پی عطاالرحمٰن سمیت دیگرنام شامل ہیں۔مذکورہ افسران 10سال سےپنجاب میں تعینات ہیں۔وفاق کی پالیسی کےمطابق  پنجاب میں 10 سال مکمل کرنے والے افسران کو دوسرےصوبوں یا وفاق میں بھجوایا جائےگا۔

مزیدخبریں