(حاٖط شہباز علی) پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائےگا، کپتان بابراعظم کہتے ہیں کہ انگلینڈ سےمختصر فارمیٹ کی سیریزجیت کر حساب برابر کریں گے۔
فارمیٹ بدل گیا کپتان بھی تبدیل ہوگیا،ٹیسٹ سیریز کے بعد اب تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ کےمد مقابل آئے گی۔ مانچسٹر میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیموں نےمقابلےکی تیاری کرلی، قومی کپتان بابراعظم نےمانچسٹرسےویڈیو لنک کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ نوجوان اور سینئرکھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم میدان میں اتاریں گے،کوشش ہوگی کہ سیریزجیت کر ٹیسٹ سیریزکا حساب برابر کریں۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ اپنےعلاوہ محمد حفیظ،شعیب ملک،افتخار احمد،محمد عامر اور وہاب ریاض سے توقعات وابستہ ہیں۔
.@babarazam258 talks about the challenge that will be posed by the hosts England in the T20I series and Pakistan’s preparations for the next @T20WorldCup.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2020
FULL VIDEO: https://t.co/SsnJ5lmJHR#ENGvPAK pic.twitter.com/rP8qNXl3GQ
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کےدرمیان اب تک پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلےگئے، انگلینڈ نےدس اور پاکستان نے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بےنتیجہ رہا۔
Captains @babarazam258 and Eoin Morgan pose with #ENGvPAK T20I series trophy at Old Trafford. pic.twitter.com/u3rD35PL7h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 27, 2020