( سٹی 42 ) عصر حاضر میں لرزہ خیز وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، سگے بہن، بھائی اور عزیز واقارب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں، مغلپورہ میں چچا نے چھریوں کے وار سے بھتیجی کو قتل دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مغلپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چچا نے چھریوں کے وار کرکے بھتیجی شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق شمیم بی بی مغلپورہ بھائی کے گھر آئی تھی اور چچا سے تلخ کلامی ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شمیم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔ مقتولہ کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں قتل وغارت اور مختلف جرائم میں اضافہ معمول بن چکا ہے اور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔ لاہور پولیس نے شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنے والے ایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کی۔ سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ شاہراہیں، گلیاں اور محلےغیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں۔