پولیس بیٹری چور گینگ پکڑنے میں ناکام

27 Aug, 2020 | 04:00 PM

Azhar Thiraj

عابد چودھری : اقبال ٹائون میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گروہ سرگرم ہو گیا ،شہری عمران کی گاڑی کی بیٹری چرانے کے مناظر سی سی ٹی وی کیمروں نے عکس بند کر لئے ،پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔


اقبال ٹاون میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گروہ متحرک ہو گیا ہے ،چور نے رات گئے شہری عمران اور کرامت کی گاڑیوں سے بیٹریاں چرا لیں،واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار چور اطراف کا جائزہ لیکر بیٹریاں نکالتے اور فرار ہو جاتے ہیں ،تین چوروں کو بیٹریاں چرا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔واردات کے دوران ایک چور موٹرسائیکل پر سوار رہتا ہے جبکہ اسکے دیگر ساتھی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرتے ہیں ۔

متاثرہ شہریوں نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ درخواست دی مگر سی سی ٹی وی کے باوجود نہ واردات کا مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان کا کوئی سراغ لگ سکا۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کا سالانہ خریداری پلان ترتب دے دیا گیا،وردی،سیکیورٹی آئٹمز سمیت دیگر130 اشیا خریدنے کی منظوری دے دی گئی،سالانہ خریداری کےلیے3ارب 20کروڑ روپےکےفنڈز مختص کیےگئے۔
رواں مالی سال میں130کےقریب اشیاء کی خریداری کی جائے گی،،جس میں وردی،سکیورٹی آئٹمز،سٹیشنری،فرنیچراورگاڑیوں سمیت دیگراشیا کی خریداری کی جائیگی،گزشتہ سال 194آئٹمزکی خریداری کی گئی تھی،اس 60اشیاءڈراپ کی گئی ہیں جسکی بنیادی وجہ فنڈز کی کمی ہے،گزشتہ سال خریداری کیلئے3ارب 90کروڑ کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ رواں سال 3ارب20کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہےجوکہ گزشتہ مالی سال سے70 کروڑ کم ہے،،،متعلقہ افسران کا کہنا ہےکہ اگلےماہ سے اشیاء کی خریداری کا عمل شروع کر دیاجائےگا،پولیس کےلیے اشیا کی خریداری کےعمل کی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ برانچ سپروائز کرے گی۔

مزیدخبریں