مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد99 ہوگئی

27 Aug, 2020 | 03:32 PM

Shazia Bashir

(مانیٹرنگ ڈیسک) این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جبکہ اس دوران  895 مکانات مکمل تباہ اور 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

مون سون بارشوں اور سیلاب کے دوران جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ این ڈی ایم نے جاری کی ہے جس کے مطابق مون سون سیزن میں مجموعی اموات کی تعداد 99 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 46 مرد، 11 خواتین اور  42 بچے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران پنجاب میں 8، سندھ  میں 34 ، خیبر پختونخوا میں 29افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں و سیلاب سے 46 افراد زخمی ہوئے، جن میں 33 مرد، 4 خواتین اور 9 بچے شامل ہیں، بارشوں سے 10سڑکیں، 5 پل،1 ہوٹل 3 مساجد کو بھی نقصان ہوا۔ ، بارشوں سے 895 مکانات مکمل تباہ جب کہ 244 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

 داسری جانب   حالیہ بارشیوں سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، درجہ حرارت میں کمی ہوگئی اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنادی ہے،  محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں گرج چمک اور تیزہواوں کےساتھ بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہے گا،محکمہ موسمیات کےمطابق جمعہ کے روز بھی موسم آبر آلود رہنے کے ساتھ بارشبھی ہو سکتی ہے۔

 

 

 

مزیدخبریں