سلمان شہباز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

27 Aug, 2020 | 12:25 PM

Azhar Thiraj
Read more!

شاہین عتیق  :   اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کی عدالت میں  پیشی، اظہار یکجہتی کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،عدالت کے باہر لیگی کارکنوں،پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل بھی ہوئی ،منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کےبلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے۔


احتساب عدالت کےجج جوادالحسن کی عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شہباز شریف،حمزہ شہباز سمیت نوملزمان کی حاضری مکمل کی گئی،عدالت نےسلمان شہباز،یوسف یارون،یوسف عزیز،علی خان اور طاہر نقوی کے شامل تفتیش نہ ہونےپربلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،ڈی جی نیب کوحکم دیا کہ سلمان شہباز اور دیگر ملزمان کی گرفتاری پرعمل درآمدکرایا جائے،عدالت نےریفرنس میں رابعہ،جویریہ اور نصرت شہبازکوطلبی کے سمن جاری کردیئے۔


شہبازشریف نےعدالت کو بتایا کہ وہ بےگناہ ہیں،کوئی منی لا نڈرنگ نہیں کی،صوبے میں کھربوں کے پراجیکٹ شروع کیےجبکہ ایک پیسہ بھی نہیں لیا،اس کیس میں غلط ملوث کیا گیا ہے،جج نےریمارکس دیئے کہ عدالت قانون کےمطابق فیصلہ دے گی۔


احتساب عدالت نمبرپانچ کے جج امجد نذیرچودھری نے رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری کے بعد سماعت دس ستمبر تک ملتوی کردی،حمزہ شہبازکےوکیل امجد پرویز کےرخصت پرہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی۔احتساب عدالت نمبردو نےشہباز شریف فیملی کےاثاثے منجمند کرنے کے خلاف دائر درخواست پرکارروائی سترہ ستمبر تک ملتوی کردی،عدالت میں شہباز شریف کےوکلا نےبحث کے لیےمہلت مانگ لی۔

ویڈیو دیکھیں:

اس سے قبل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو   شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز  کے دستیاب نہ ہونے پر سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ۔نیب کے وکیل نے کہا کہ امجد پرویز ایسوسی ایٹ کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے گواہ موجود ہیں ۔کیس پر آج ہی کاروائی شروع کر کہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں ۔جج احتساب عدالت نے ریمارکس دئیے کہ  حمزہ شہباز کو جیل سے لا کے پیش کریں اسکے بعد کیس سنتے ہیں ۔جج احتساب عدالت عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

اس سے قبل لیگی رہنماؤں،کارکنوں کی بڑی تعداداظہاریکجہتی کیلئے پہنچی احتساب عدالت کے باہر پہنچی،صدرمسلم لیگ ن لاہورپرویزملک ،علی پرویز ملک ،ملک ریاض،غزالی سلیم بٹ،سیف الملوک کھوکھر ،میاں مرغوب احمد،مرزا جاوید ،رفاقت ڈوگر،سید توصیف شاہ،بی بی وڈیری ،میاں عمران جاوید ،سید نافع شاہ،محمدعظمت،میاں اسلم سلیم،عظیم مغل ودیگرموجود تھے۔عدالت کے باہر لیگی کارکنوں،پولیس اہلکاروں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔


ایم این اے علی پرویزملک، غزالی سلیم بٹ کی پولیس سے  تلخ کلامی،رہنماؤں کو عدالت کے قریب جانے سے روکنے پر تلخ کلامی ہوئی،ایم این اے  علی  پرویز ملک نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے،قائدین سے اظہار یکجہتی جمہوری حق ہے،غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ کارکنوں کو اظہاریکجہتی سے روکنا ظلم ہے۔


 

مزیدخبریں