’’میاں نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے‘‘

27 Aug, 2019 | 09:53 PM

Arslan Sheikh

( عمر اسلم ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کو لاحق خطرات کو نظر انداز کرنے کی مذمت اور احتجاج، کہتے ہیں کہ شواہد کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ اگر میاں نوازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے۔

قائد حرب اختلاف میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ محمد نوازشریف کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی میں جان بوجھ کر حکومتی لاپرواہی اور غفلت کا رویہ مجرمانہ ہے، دو سرکاری ہسپتالوں کا امراض قلب کی مناسب مشینوں سے لیس ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار سیاسی انتقام کی تازہ مثال ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت پر صحت کی سنگین صورتحال سے دوچار شخص سے علاج جیسی سہولت چھیننا قتل کی سازش ہے جبکہ میاں نوازشریف کے فزیشن ڈاکٹر محمد عدنان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ کر صورتحال پر ایک پھر تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کو 24 گھنٹے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے لیکن جان بوجھ کر لاپروائی اور غفلت برتی جارہی ہے جبکہ محمد نوازشریف کو قلب، ذیابیطس اور گردوں کے علاوہ متعدد امراض کا سامنا ہے۔ علاج میں غفلت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی میڈیکل بورڈز میں شامل ڈاکٹرز بھی ان کے لئے علاج معالجے کی ضروریات کی واضح نشاندہی کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں