(اکمل سومرو) سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کیلئے بڑی خبر، پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اداروں کے ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری کر دیا، سرکاری اداروں، نیم سرکاری اداروں اور بورڈ آف گورنرز کے تحت اداروں میں تعینات ملازمین کو یہ الاؤنس دیا جائے گا اور مذکورہ نوٹیفکیشن صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم فل یافتہ کو 5000 روپے جبکہ پی ایچ ڈی یافتہ کو 10 ہزار روپے الائونس ملے گا، حکومت نے ایم فل و پی ایچ ڈی الائونس سے متعلق سابقہ تمام مراسلے منسوخ کر دیئے ہیں، ایم فل ڈگری کے برابر تعلیم یافتہ ملازمین کو ایچ ای سی سے مساویت سرٹیفیکیٹ لینے کی ہدایات کی گئی ہیں، انہیں مساویت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد ایم فل الاؤنس جاری ہوگا۔