پی سی بی کے نئے آئین کیخلاف درخواست، وکلا  سے دلائل طلب

27 Aug, 2019 | 03:51 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی کے نئے آئین اور قائم مقام الیکشن کمشنرکوکام سے روکنے سے متعلق حکم امتناعی میں ایک روز کی توسیع کر دی، عدالت نے کل وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔    

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی احمد نواز اور منیر احمد نے پی سی بی آئین میں تبدیلیوں کو چیلنج کررکھا تھا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین میں ترمیم کرنے سے پہلے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا لہذا عدالت ہونیوالی ترامیم کو کالعدم قرار دے، پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ نئے آئین کے نفاذ کے بعد پہلا آئین غیر فعال ہو چکا ہے جس آئین کے تحت حکم امتناعی جاری کیا گیا۔

وہ ختم ہوچکا ہے۔  ختم ہونے والے آئین کے تحت دائر تمام درخواستیں غیرموثرہونے کی بناء پر مسترد کی جائیں، نیا آئین آسٹریلوی طرز کا بنایا گیا، نئے آئین کے نفاذ کے ساتھ ہی ڈسٹرکٹ اور ریجنل ایسویسی ایشنز تحلیل ہوگئیں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا۔

مزیدخبریں