سعید احمد: ایئرپورٹ پرآنے اور جانیوالے پروازوں کی منسوخی اور تاخیر سے فضائی مسافر وں کی پریشانیاں ختم نہ ہوسکیں، ملکی و غیر ملکی 16 پروازیں متاثر، ریلوے حکام ٹرینوں کا شیڈول بھی بروقت نہ کرسکے، کراچی اور دوسرے شہروں سے لاہور آنیوالی ٹرینیں تاخیر کا شکار۔
فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز پی کے 757، پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 303، ملتان جانیوالی پروازپی کے 683، پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 295اورپی آئی اےکی کراچی سے آنیوالی پرواز 306 کو منسوخ کر دیا گیا۔
پی آئی اے کی سکھر سے آنیوالی پرواز 630، پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز789، پی آئی اے کی جدہ سے آنیوالی پرواز 7542 کو بھی منسوخ کر دیا گیا جبکہ سعودی ائر کی جدہ جانیوالی پرواز 735اڑھائی گھنٹے، پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنیوالی پرواز 853 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے پہنچی، سعودی ائر کی جدہ سے آنیوالی پرواز 734ڈیڑھ گھنٹہ، پی آئی اے کی مدینہ سے آنیوالی پرواز 748تیس منٹ، دمام سے آنیوالی پرواز 157چالیس منٹ تاخیر سے پہنچی۔
دوسری جانب ٹرینوں کی تاخیر سے بھی مسافرخوار ہوتے رہے، کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 45 منٹ، پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے ،شاہ حسین 6 گھنٹے، شالیمار 3 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔ عوامی ایکسپریس 3 گھنٹے 15 منٹ، خیبرمیل 5 گھنٹے 30 منٹ، علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ لیٹ جبکہ پاکسان ایکسپریس، سرسید، تیزگام، جعفرایکسپریس بھی لیٹ ہیں۔