پی ٹی آئی کی اندرونی چپقلش یا کوئی اور وجہ، وزیر اعلیٰ شکایت سیل بند

27 Aug, 2019 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پی ٹی آئی کی اندرونی چپقلش یا کوئی اور وجہ، وزیر اعلیٰ شکایت سیل وقتی طور پر بند کر دیا گیا، چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ملک اسد کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین اسد کھوکھر نے استعفی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے، استعفے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شکایت سیل کی ذمہ داریوں کے باعث انکا حلقہ متاثر ہو رہا ہے، پی پی 168 اور این اے 136 کے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت دینا چاہتا ہوں,شکایت سیل کی ذمہ داریوں کی وجہ سے حلقے میں وقت دینا مشکل ہو رہا تھا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 کلب میں شکایت سیل آفس وقتی طور بھی بند کردیا گیا ہے، دو دنوں سے شکایات سیل میں کوئی کام نہیں ہوسکا، شکایات سیل میں درخواست گزار پریشان ہیں کہ انکی شکایتوں پر شنوائی کیسے ہوگی-

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شکایت سیل اسد کھوکھر اور وائس چیئرمین ناصر سلمان کے درمیان محاذ آرائی کافی عرصے سے چلی آرہی تھی جس بنا پر اسد کھوکھر نے استعفیٰ دیا۔

مزیدخبریں