ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت کا ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام ضم کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت کا ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام ضم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ صحت  نے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ٹی بی اور ایڈز کے تمام سینٹرز مشترکہ طور پر سکریننگ کیلئے استعمال ہوں گے۔

ٹی بی کی تشخیص کیساتھ ایڈز اور ایچ آئی وی کی بھی تشخیص ہوسکے گی، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پروگرامز کیلئے ورکنگ پیپر کی تیاری شروع کردی، محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے ٹی بی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دونوں پروگرامز کو ضم کرکے ٹی بی اور ایڈز کی تشخیص سمیت علاج معالجے کی سہولت کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق  دونوں پروگرامز کے پاس موجود ہیومن ریسورس سمیت علاج معالجے کی سہولتوں اور فنڈز کے بارے میں جامع حکمت عملی وضع کی جائے گی تاکہ ان وسائل کو زیادہ موثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer