(عابد چودھری) نشترکالونی میں پولیس گردی کا واقعہ منظرعام پرآگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اہلکاروں کو تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس گردی کا واقعہ ستارہ تھیٹرمیں پیش آیا جہاں تھیٹر کے سامنے ہلڑبازی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی مگر پولیس نے اُلٹا عمل کیا اور ہلڑبازی کرنیوالوں کوموقع سے بھگا کر اطلاع دینے والی تھیٹر انتظامیہ کو ہی دھرلیا۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ملزمان تھیٹر کے سامنے ہلڑ بازی کرتے رہے مگر نشتر کالونی پولیس نے اُلٹا تھیٹر انتظامیہ پر تشدد کیا اور انہیں حوالات میں بند کردیا۔
تھیٹر انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ چوکی انچارج اسلم شفیع نے رشوت نہ دینے پرہلڑبازی کرائی اورپھر تھیٹر انتظامیہ کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔