عوام کیلئے بُری خبر، مہنگائی کا ایک اور سیلاب آگیا

27 Aug, 2019 | 10:15 AM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے بُری خبر، حکومت نے پٹرول اور بجلی کے بعد اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ۔

غریب کی دال روٹی تومہنگی ہوئی ساتھ ہی چینی کی مٹھاس پر بھی مہنگائی غالب آگئی، چینی کی قیمت میں 15  روپے اضافہ کردیا جس کے بعد چینی 75 روپے فی کلو ہو گئی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری سرکاری نرخوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماش دال دھلی کے ہول سیل نرخ 160 اور ریٹیل 165 روپے مقرر کیے گئے ہیں، دال مونگ کی ہول سیل قیمت 150 جبکہ ریٹیل 154 روپے فی کلو ہوگی، سفید چنا ہول سیل میں 100 اور ریٹیل 105 روپے فی کلو بکے گا، مٹن کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 900 روپے مقرر کردی گئی، نان، خمیری روٹی 12 روپے کی کردی گئی ہے، دودھ کا سرکاری نرخ 80، دہی 100 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں پر فوری عملدرآمد ہوگا۔

اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافے پر  شہریوں کاکہناہےکہ تبدیلی سرکارنےان سےدو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے بجائےعام آدمی کاگزربسربھی مشکل کر رہی ہے۔

مزیدخبریں