نت نئے ملبوسات کیلئے خواتین ہوجائیں تیار، بڑا اعلان ہوگیا

27 Aug, 2019 | 12:21 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک 2019 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، 26 سے 28 ستمبر تک لاہور میں عروسی فیشن شو کا میلہ سجے گا۔

پاکستان فیشن ڈیزائن کونسل نے پی ایف ڈی سی برائیڈل ویک کی نئی تاریخوں کا اعلان کرکے تیاریاں شروع کردی ہیں اور 26 سے 28 ستمبر تک لاہور میں تین روزہ فیشن ویک کا میلہ سجے گا۔

عروسی ملبوسات زیب تن کرکے 40 سے زائد ماڈلز لڑکے لڑکیاں اپنی اداائیں ریمپ پر جلوہ گر کریں گے جبکہ بیس سے زائد فیشن ڈیزائنرز کی برائیڈل کلیکشنز فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جن میں سے پندرہ ڈیزائنرز پرانے اور پانچ نئے ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا ہے۔

شہر لاہور میں شادیوں کے سیزن کے لئے ہر سال ایسا فیشن ویک سجتا ہے اور 26 سے 28 ستمبر کو ہونے والا میلہ فیشن کی رنگینیوں میں مزید اضافہ کرے گا۔

مزیدخبریں