عمران یو نس :پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،چربی سے تیل نکالنے والے 9 یونٹس سربمہر کر دیے گئے۔
تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے عید کے دنوں میں آلائشیں اکٹھی کر کے تیل نکالنے والے یونٹس کے خلاف لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے چربی سے تیل نکالنے والے 9 یونٹس سیل کر دیئے ہیں۔لاہور میں یوسف نگر اور طلعت پارک میں فیٹ رینڈرنگ یونٹس کو سر بمہر کیاگیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق عید قرباں کے موقع پر بھاری مقدار میں آلائشوں کو جمع کر کے مضر صحت آئل تیار کیا جا رہا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے غیر منظور شدہ یونٹس کوآلائشوں سے تیل نکالنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ چربی سے نکالا گیا تیل ماحول کو آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ منظور شدہ یونٹس آلائشوں سے تیل نکال کر صرف بائیو ڈیزل کمپنیوں کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔