ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں حمزہ شہباز شریف کی پریشانیوں میں اضافہ

میاں حمزہ شہباز شریف کی پریشانیوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:قانون ساز نمائندے اپنے دستخط بھی ٹھیک نہ کر سکے،ن لیگ کے 13 اراکین اسمبلی کے دستخطوں میں شک و شبہات پر میاں حمزہ شہباز شریف کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے 139 کے قریب اراکین اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں میاں حمزہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکویشن جمع کروائی ہے۔ جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ 13 اراکین اسمبلی ایسے ہیں جن کے دستخط ان کے حلف نامے سے مماثلت نہیں رکھتے جس کے باعث ان کے دستخطوں پر شک و شہبات ہیں تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے دستخطوں پر شک و شہبات کے نتیجہ میں میاں حمزہ شہباز شریف کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے، تاہم لیگی اراکین کے  دستخطوں میں ایسا ردوبدل کیوں ہوا اس کی ابھی کو ئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer