خان شہزاد:شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کا پہلا روز،پہلے روز ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے بڑھ گی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 600روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت56,400 روپے ہوگئی ہے اسی چارج بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت51,600 روپے ہوگئی ہے ۔
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹوں میں سونے کے خریداری کا رجحان غالب ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں ۔حاجی محمد افضل نے کہا کہ رواں کاروباری ہفتے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے صارفین کی جانب سے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
سونے کو" پرَ" لگ گئے
27 Aug, 2018 | 04:48 PM