نویں جماعت میں فیل ہونے والے امیدواروں کے ری ایڈمشن کا شیڈول جاری

27 Aug, 2018 | 02:47 PM

حرااعوان

جنید ریاض: لاہور بورڈ نے نویں جماعت میں فیل ہونے والے امیدواروں کے ری ایڈمشن کا شیڈول جاری کردیا،امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر 9 ستمبر تک ری ایڈمشن کراسکیں گے.
 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت میں فیل ہونے والے امیدواروں کے ری ایڈمشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر 9 ستمبر تک ری ایڈمشن کراسکیں گے ۔ری ایڈمشن صرف اون لائن کرایا جاسکے گا۔

امیدوار کو ری ایڈمشن کیلئے 1050 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔پاس امیدوار کو نویں جماعت کا دوبارہ امتحان دینے کیلئے سابقہ رزلٹ کارڈ منسوخ کرانا ہوگا۔رزلٹ کارڈ لاہوربورڈ سے 4 ستمبر تک منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ 9 رواں سال نویں جماعت کے امتحان میں سوا لاکھ بچے فیل ہوگئے تھے۔ نویں جماعت کا ری ایڈمشن کرانے والے بچے آئندہ سال مارچ میں امتحان دیں گے.
 

مزیدخبریں