جنید ریاض: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر چھٹی کے بعد بچوں کو جبری ٹیوشن پڑھانے پر پابندی عائد ،احکامات کی خلاف ورزی پر مذکورہ اساتذہ کے خلاف کاروائی کیجائے گی۔
تفصلات کے مطابق شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ پر چھٹی کے بعد بچوں کو جبری ٹیوشن پڑھانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ احکامات کی خلاف ورزی پر مذکورہ اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیجائے گی۔پہلے مرحلے میں چھٹی کے بعد ٹیوشن پڑھانے والے اساتذہ کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا جائے گااس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔طلباء کا کہنا تھا کہ اساتذہ انہیں ٹیوشن پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔
دوسری جانب آل ٹیچرز میونسپل کیڈرکے سینئرنائب صدر آصف گوہرکا کہنا تھا کہ کارروائی کرنے سے پہلے اساتذہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،کوئی بھی استاد بچوں کو زبردستی ٹیوشن پڑھنے پر مجبور نہیں کرتا۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کی بجائے سکول میں وقت دیں تاکہ وہ بغیر ٹیوشن کے تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرسکیں۔