محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے ناموں کا اعلان آج کریں گے

27 Apr, 2024 | 11:19 PM

سٹی42 :  پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے نام فائنل کر لیے ہیں۔

 پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی  پریس کانفرنس کر کے اتوار کو  کرکٹ ٹیم کیلئے مستقل کوچز کا اعلان کریں گے ۔

 وائٹ بال کرکٹ کے لیے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن کو کوچ مقرر کئے جانے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ریڈ بال کرکٹ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی قومی ٹیم کے کوچ مقرر ہو سکتے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم  مئی کے پہلے ہفتے میں آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے روانہ ہو گی۔ اس سے پہلے نئے کوچ ٹیم کو تیاری کروائیں گے۔ 

مزیدخبریں