ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحوں پر پابندی لگا دی

Indian Spices banned, Hong Kong, Singapur, City42, Everest, MDH brand, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحہ جات کے برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ 
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا کی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لئے بھارتی مصالحہ جات میں شامل اجزا کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے دوبھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کے مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا کے مضرصحت ہونے کے سبب رواں ماہ ان کی فروخت معطل کردی تھی جبکہ سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مصالحے مضرصحت کیمیائی اجزا کے سبب واپس بھیج دیے تھے۔ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی کے بعد بھارتی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ 
بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سروے کمپنی لوکل سرکل کے مطابق 62 فیصد صارفین جو طویل عرصے سے ان دو برانڈز کے مصالحے استعمال کرتے تھے انہوں نے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے اجزا کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہانگ کانگ میں پابندی کے بعد امریکاکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈ منسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی بھارتی مصالحہ جات میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے۔