ملک اشرف : انسانی حقوق کی کارکن اور ویژنری قانون دان عاصمہ جہانگیر کی یاد میں دو روزہ کانفرنس فلیٹیز ہوٹل میں ہوئی۔ شہری حقوق کا تحفظ اور عدلیہ کا کردار کے موضوع پر ہونے والی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر ایچ ایم جین میریٹ ،پاکستان میں اسپین کے سفیر مسٹر ایچ ای جوز انتونیو ڈی اوری ، ہالینڈ کی پاکستان میں سفیرH.E ہینی فوکل ڈی ویریز ،پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ایچ ای ڈاکٹر رینا کیونکا اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر مسٹر الفریڈ گراناس نے سمیت دیگر نے تقریب سے خطاب کیا ۔
تقریب ک میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران بعض طلبہ نے فلسطین کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیئے اور شور شرابا کر دیا۔ انتظامیہ نے ان لوگوں کو ہال سے نکال دیا۔
تقریب سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے بھی خطاب کیا ،وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح انسانی بنیادی حقوق ہیں لیکن کچھ عناصر انسانی حقوق کی آڑ میں ملک میں بدامنی بھی پھلاتے ہیں۔ہر کسی کا حق ہے کہ وہ تنقید برائے اصلاح کر سکے۔
وکیل رہنماء احسن بھون ، صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت ، سنئیر صحافی حامد میر سمیت دیگر شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔
،کانفرنس میں جسٹس شہرام سرور چوہدری ،مختلف ممالک کے سفیروں،، غیر ملکی مندوبین،، سول سوسائٹی سمیت مختلف شخصیات نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں چیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی بھی خطاب کریں گے۔