ٹیچنگ ہسپتالوں میں لیبارٹریز کو سدھارنے کیلئے پروفیسر زہرہ خانم کی قیادت میں کمیٹی قائم

27 Apr, 2024 | 10:01 PM

زاہد چوہدری:  پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پیتھالوجی لیبارٹریز کی حالت سدھارنے کا فیصلہ کر لیا۔ 
ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبزکی اپ گریڈیشن کیلئے 16رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔  پرنسپل سمز پروفیسر زہرہ خانم کمیٹی کی سربراہ مقرر ہو گئیں۔ 
ایڈیشنل سیکرٹریز ٹیکنیکل اور پروکیورمنٹ سپیشلائزڈ ہیلتھ ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 
پروفیسر امبرین حامد ، پروفیسر منیزہ ناطق، پروفیسر صائمی فرحان ، پروفیسر سیما مظہر ، پروفیسر حمیرا رفیق ، ڈاکٹر نازش ثقلین ، ڈاکٹر اسما منیر  بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 
ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ پی ایچ آئی ایم سی،  کنٹریکٹ مینجر اور سیکشن آفیسر سٹینڈرڈائزیشن سپیشلائزڈ ہیلتھ ،  پراجیکٹ مینجر آؤٹ سورسنگ پی ایم یو پرائمری ہیلتھ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

یہ  کمیٹی ٹیچنگ ہسپتالوں میں پتھالوجی لیبارٹریز کی موجودہ حالت اور اپ گریڈیشن پرتجاویز دےگی۔ کمیٹی مریضوں کو بہترین تشخیصی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مختلف پلان مرتب کرے گی۔

 

مزیدخبریں