بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک دہشت گرد ہلاک

27 Apr, 2024 | 09:18 PM

احمد منصور : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ۔ 
 آئی ایس پی آر کے مطابق سنجاوی روڈ ہرنائی پر دہشت گردوں نے مسافر وین کو روکنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ 
 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے   بے گناہوں کو بچا کر دیشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز عوام کے ساتھ مل کر بلوچستان کی ترقی، امن اور اسحتکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں