استحکام پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریاں، پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے منظوری دیدی

27 Apr, 2024 | 08:58 PM

حسن علی : استحکام پاکستان پارٹی میں اہم تنظیمی تقرریوں کے حوالے سے پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔

رانا نذیر احمد خان استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صدر اور شعیب صدیقی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ میاں خالد محمود کو استحکام پاکستان پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا ہے ۔ 

 پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی تنظیمی امور تیز کرنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع  کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کو ضلع اور تحصیل کی سطح پر فعال بنانے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ پنجاب کے  نئےپارٹی صدر تمام شعبوں کو متحرک کریں گے، جلد تنظیمی امور طے کرنے کی ہدایت کرد۔ 

جنرل سیکرٹری پنجاب میں پارٹی کا سیکرٹیریٹ اور دیگر امور کی نگرانی کریں گے۔ 

مزیدخبریں