سٹی42: محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ بازی روکنے کے لئے قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پتنگ بازی پر سزا سخت کرنے پر قانون سازی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پتنگ بازی پر سزا سخت کرنے کے لئے پتنگ بازی کے قانون کے تحت مقدمات کو قابل راضی نامہ سے ناقابل راضی نامہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پتنگ بنانے والے ،بیچنے والے اور اڑانے والے کے لئے الگ الگ سزا اور جرمانہ کے موجودہ قوانین کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر قانون سازی کے لئے کام شروع کیا ہے۔