مسلح افراد نے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کو ٹانک سے اغوا کر لیا

27 Apr, 2024 | 07:19 PM

سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کو اغوا کر لیا۔   
معلوم ہوا ہے کہ ٹانک ڈیرہ  روڈ پر ہتھالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد  نے دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر مین روڈ سے سیشن جج  شاکر اللہ  کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق  سیشن جج  شاکر اللہ ٹانک سے ڈیرہ اسمعیل خان جارہے تھے۔ اغوا ہونے والےسیشن جج جنوبی وزیرستان کی عدالت میں تعینات تھے۔ 

مسلح افراد جج کے ڈرائیور اور گاڑی کو  سڑک پر چھوڑ گئے ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم  تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں