ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانچواں ٹی 20 میچ؛ بابر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے 178 رنز بنا لئے

پانچواں ٹی 20 میچ؛ بابر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے 178 رنز بنا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کےآخری میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اووروں میں  178 رنز بنا لئے۔  پاکستان کے 5 بیٹر آؤٹ ہوئے اور رن ریٹ 8.9 تک پہنچ گیا۔ کپتان بابر اعظم نے 44 گیندوں سے  69 رنز بنائے اور سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی چوکے مارنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوینٹی سیریز کا آخری میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز میں 6  چوکے اور 2 چھکے مارے۔  اوپنر صائم ایوب 1 رن پر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 31, فیضان 43 رنز بنا سکے۔ افتخار احمد 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے,  شاداب خان 15,  عماد وسیم 4 رنز کےے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ٹاس

آخری ٹی 20 میچ میں  نیوزی لینڈ کے  کپتان بریس ویل نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہ۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ کنڈیشن پچھلے میچ کی طرح ہو گی ، بریس ویل نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ 

 بابر اعظم  نے بتایا کہ 180 سے 190 رنز بنائیں گے۔  واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2.1 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔