کاہنہ میں دن دہاڑے دو افراد کا قتل، عوام کا احتجاج، سڑک بلاک کر دی

27 Apr, 2024 | 07:09 PM

اسرار خان: کاہنہ کے علاقہ میں ترپال کی دکان پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

دو افراد کے قتل کا واقعہ گجومتہ کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ قتل ہونے الوں کے نام امتیاز اور محمود ک ہیں۔  انکی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ۔

دو افراد کے دن دہاڑے قتل کے  واقعہ نے شہریوں کو مشتعل کر دیا۔  اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کو ایک طرف سے بلاک کر دیا، جس سے قصور سے لاہور آنے والی سڑک پر ٹریفک عارضی طور پر معطل رہی ۔

 تاہم پولیس کی جانب سے ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے اور ٹریفک بحال کر دی گئی ۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ  دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ تاہم جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ۔

مزیدخبریں