جنید ریاض : میٹرک کا طالبعلم محمد اسامہ 5 سالوں سے مسسلسل فیل ہونے پر دلبر داشتہ ہوگیا ، خودکشی کرنے لاہور بورڈ آفس کی چوتھی منزل پر چڑھ گیا ، بورڈ ملازمین نے طالبعلم کو بامشکل خودکشی کرنے سے روک لیا۔
لاہور بورڈ میں میٹرک کے طالبعلم محمد اسامہ کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی ۔امیدوار کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں کہ مجھے پاس کریں نہیں تو میں خود کشی کر لوں گا۔ترجمان بورڈ کے مطابق طالبعلم بورڈ آفس آیا اور خود کشی کی دھمکی دی جس کے بعد وہ تعلیمی بورڈ کی چوتھی منزل پر چھلانگ لگانے چڑھ گیا۔بعد ازاں تعلیمی بورڈ کے عملے نے امیدوار کو حفاظت سے نیچے اتار لیا۔کنٹرولر امتحانات زاہدمیاں کے مطابق محمد اسامہ نے پہلی بار نہم کا امتحان 2018ء میں دیا اور میتھ اور انگریزی کےپیپر میں فیل ہوا۔
گذشتہ 5 سالوں میں بار بار فیل ہونے پر دلبرداشتہ ہوگیا۔۔انکا کہنا ہے کہ بورڈ کے پاس کوئی ایسی پالیسی نہیں کہ وہ طالبعلم کو بغیر امتحان پاس کردیں۔