ویب ڈیسک : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے آخری ٹی20 میچ کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ۔
سی ٹی او کے مطابق 3ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،140 انسپکٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس، متبادل راستوں پر1 ہزار سے زائد وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی سٹیڈیم تک رسائی کیلئے3 پارکنگ سٹینڈز مختص کردیے گئے ہیں۔ مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئےکھلارہےگا۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا۔ موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا۔ کینال روڈ، فیروز پور روڈ سے آنیوالے گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے۔ ٹھوکر، کاہنہ سے آنیوالے براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے۔ کینٹ، ڈیفنس سے آنیوالے سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کرسکیں گے۔ راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6سے ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔ شہر ی مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکتےہیں۔ شہری میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ پارکنگ اور سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں۔