ممتا بینر جی ایک بار پھر گر پڑیں

27 Apr, 2024 | 05:46 PM

سٹی42: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر میں سیٹ پر بیٹھتے ہوئے گر پڑیں۔  

 ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے بعد سیٹ پر بیٹھنے ہی لگی تھی کہ گر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینر جی کو معمولی چوٹ آئی اور انھیں سکیورٹی اہلکاروں نے سہارا دیا۔

آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنما، بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی گزشتہ ماہ اپنے گھر میں گرگئی تھیں اور انھیں  ہسپتال داخل کر اگیاتھا۔ اُن کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی تھیں۔مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیراعظم  نریندری مودی پر کھل کر تنقید کرنے سے متعلق شہرت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں