وقاص احمد : پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20 کرکٹ کے آخری میچ سے پہلے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے کینال، مال روڈ سمیت روٹ کا دورہ کیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی۔ ایس پی ڈولفن نے ملکی صورتحال، ٹی ٹونٹی میچ سکیورٹی کے حوالہ سے پی آر یو، ڈولفن ٹیموں کو بریفنگ دی۔
زوہیب رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سکیورٹی کے حوالہ سے ڈولفن، پی آر یو ٹیمیں الرٹ رہیں۔
ایس پی ڈولفن نے نجی ہوٹل کے اطراف سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے پاک، نیوزی لینڈ ٹیموں کی موومنٹ سے قبل روٹس کی سکیورٹی بھی چیک کی۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچز کے دوران سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ شائقین کرکٹ، کھلاڑیوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھانے روٹ کے علاوہ وزیبلٹی ٹیموں کی چیکنگ بھی کی۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران گاڑیوں کی درست سمت،سٹینڈنگ پوزیشن سے آگاہ کیا۔