کمرشل گاڑیاں چرانے والا گروہ متحرک، 3 ماہ میں 435 کمرشل گاڑیاں چوری

27 Apr, 2024 | 05:12 PM

اسرار خان : لاہور میں کمرشل گاڑیاں چرانے والا گروہ بھی متحرک ہوگیا، رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 435 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔ 

لاہور کے مختلف علاقوں سے 7 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق کمرشل گاڑیاں چوری ہونے میں صدر ڈویژن 111 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا، کینٹ اور سول لائنز ڈویژن کمرشل گاڑیاں چرانے کی 70، 70 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ کمرشل گاڑیوں کے چوری ہونے کے 68 مقدمات کے ساتھ اقبال ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں 65، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 51 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں، کمرشل گاڑیوں کے چھیننے کی وارداتوں میں صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سرفہرست رہے۔ صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2، 2 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں۔ اس کے علاوہ کینٹ، سٹی اور سول لائنز ڈویژن میں ایک، ایک کمرشل گاڑی چھیننے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ کمرشل گاڑیوں میں ٹرک، بس، ویگن، پک اپ، لوڈر گاڑیاں، رکشہ وغیرہ شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں