نایاب نسل کے سینکڑوں کچھوے لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کچھوے ضبط

27 Apr, 2024 | 05:01 PM

This browser does not support the video element.

محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے تھائی لینڈسےغیرقانونی طورپردرآمد کیےگئے نایاب  نسل کے 200  کچھوے برآمد کر لئے، کچھوے امپورٹ کرنے والے شخص کو بھی ائیرپورٹ پر بلوا لیا گیا۔
انتہائی نایاب نسل کے کچھوے غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ سےپاکستان لائے گئے۔
بہت چھوٹے سائز کے یہ کچھوے 15 کارٹنز میں  دوہری  پیکنگ میں چھپا کر پاکستان لائے گئے۔ 
محکمہ وائلڈلائف کو 200کچھوے غیر قانونی طور پر  تھائی لینڈسےپاکستان لانےکی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس اطلاع کی روشنی میں وائلڈلائف کی خصوصی ٹیم نے جمعہ کی رات ساڑھے8بجےلاہورایئرپورٹ کےکارگوایریامیں ناکہ لگایا۔

 تھائی لینڈسےآنےوالی پروازرات ساڑھے10بجےلاہورایئرپورٹ اتری۔
وہ سامان جن میں غیر قانونی کچھوے  موجود تھے جب کارگواریامیں آ گیا تو  وائلڈلائف حکام نےکسٹمزحکام کو نایاب کچھوے سمگل کئے جانے کے متعلق  سرکاری طور پر اطلاع دی۔
دوہری پیکنگ والے کار ٹنز کی تلاشی کےدوران200نایاب کھچوےبرآمدہو گئے۔

ان بہت چھوٹی جسامت کے نازل کچھووں کو ظالمانہ طریقہ سے سو سو   کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔
یہ نایاب نسل کے کچھوے امپورٹ   کرنے والے شخص سید اعزاز احمد کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر بلا لیا گیا۔
غیر قانونی طور پر  ممنوعہ زندہ اجسام درآمد پر کسٹمز حکام نے دھوکہ دہی سے امپورٹ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے کچھووں کی حوالگی کیلئے کسٹمز حکام کو خط بھی لکھا۔

مزیدخبریں