ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاورڈویژن نےسولر پاور پرفکسڈ ٹیکس لگانےکی خبروں کی تردید کردی

پاورڈویژن نےسولر پاور پرفکسڈ ٹیکس لگانےکی خبروں کی تردید کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاور ڈویژن کا خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہنا ہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ   سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نےحکومت کو  ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔ صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشا سولر پینل لگا رہے ہیں،   گھریلو،صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے.

 پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ سولر پینل لگنےکے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں. یہ 1.90 روپےغریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اورامیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں. پاور ڈویژن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ (سولر پینل  پر سبسڈی دیئے جانے کا) سلسلہ جاری رہا تو توغریب صارفین کے بلز  میں کم از کم 3.35 روپےفی یونٹ کامزید اضافہ ہو جائے گا.

 اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا. 2017 کے بعد اب ایک ایسا مرحلہ آیا ہے کہ اس سولرائزیشن میں تیزی سے اضافہ ہوا  ہے۔  اب ایک نئے نرخ  کی ضرورت ہے،ہم اس پورے نظام کو سٹڈی کر رہے ہیں ۔ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریب کو مزید بوجھ سے بچایا جاسکے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ  ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے۔