امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

27 Apr, 2024 | 03:20 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: امریکا کے وسطی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، بجلی کی تاریں گر گئیں، مختلف حادثات میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں 70 سے زائد  طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے جو زیادہ تر ریاست نیبراسکا  کے قریب دیکھے گئے۔  طوفان نے متعدد مکانات کو تباہ کر دیا، گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور متعدد درخت اکھڑ گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاقتور طوفانی ہواؤں سے ٹرین پٹریوں سے اتر گئیں جبکہ 11 ہزار کے قریب گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، لوگوں کو غیرضروری سفر سے منع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں