ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے قنوصلیٹ جا کر  چینی قونصل جنرل سے  ملاقات کی ہے اور ان سے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
 چین کے  قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Zhao Shiren ) نے  قونصلیٹ پہنچنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔

 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے چین کے قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔
  محسن نقوی نے بتایا کہ    تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں،  ژاؤ شیرین 

 چین کے قونصل جنرل  ژاؤ شیرین نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  چین اور  پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔