سٹی42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھکاری مافیا اور منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔ وزیر داخلہ کو امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کو پکڑا جائے، تعلیمی اداروں کے باہر آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش مستقبل کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ نے بھکاری مافیا اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کا حکم دیا۔
وزیر داخلہ نے غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔