ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ

 ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ ، پنجاب حکومت نے فیسوں کی مد میں پارٹنرسکولوں کو تین ماہ سے ادائیگیاں نہ کی،پیمنٹس نہ ملنے کے باعث پیف سکولز شدید مالی بحران کا شکار ہوگئے،بجلی، گیس سمیت یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی محال،3لاکھ اساتذہ و سٹاف بھی تنخواہوں سے محروم ہیں۔
 پارٹنرسکولز بند ہونے سے27 لاکھ غریب بچوں کے تعلیم سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ جنرل سیکرٹری پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان شیخ محمدارشد اٹارا کا کہنا ہے کہ بروقت ادائیگیاں نہ کی گئیں تو3 لاکھ اساتذہ بیروزگار ہوجائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ صوبہ بھرمیں ساڑھے سات ہزارسکولزکو3 ماہ سے فیسوں کی مد میں حکومت کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہیں۔ جنرل سیکرٹری شیخ محمدارشد اٹارا نے مزید کہا کہ فنڈز نہ ملنے کے باعث پیف پارٹنرسکولزشدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ 3لاکھ معلمات ،اساتذہ وسٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث انکے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer