راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں 29اپریل تک طوفانی بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور انتظامی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نکاسی آب کیلئے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایم ڈی واسا کومتحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ آفیسرز کو تمام شفٹ فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں،نکاسی آب کیلئےتمام وسائل بروئےلائےجائیں۔ لاہورودیگرشہروں میں ٹریفک رواں دواں رکھنےکیلئےتمام ضروری اقدامات بھی کیےجائیں۔