لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ جھلس کر جاں بحق

27 Apr, 2024 | 10:36 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک میں پیش آیا جہاں 9 سال کی کمسن گھریلو ملازمہ کی موت جھلس کر ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے گھر کے سربراہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے تاہم ملزم کا بیان ہے کہ بچی کچن میں سلنڈر پھٹنے سے جھلس گئی تھی۔

مزیدخبریں