ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر

غیر قانونی بھرتیاں کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہیٰ کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری دو مئی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست گزار پرویز الہیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت بعدازگرفتاری خارج کی، پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت منظور کی جائے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مارچ کو اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت خارج کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer