ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

Iran Israel conflict, England sanctions, Irani Drown Industry, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : برطانیہ نے ایران کی ملٹری ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔ 

 برطانیہ نے نئی پابندیوں کا اعلان امریکا اور کینیڈا کو اعتماد میں لے کر کیا ۔ برطانیہ کے اس اقدام کا مقصد ایران کی ڈرون حملوں کی صلاحیت محدود کرنا ہے۔

 برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون ان پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ  ایران نے اسرائیل پر خطرناک حملے سے ہزاروں شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ ان حملوں سے  خطے میں کشیدگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 برطانیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے عسکری عہدیداروں اور اداروں پر پابندیاں عائدکی تھیں اور یہ اقدامات بھی امریکا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیے گئے تھے۔

 ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کے دو ہفتوں کے بعد  اسرائیل پر  سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔