ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندر میں فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے انٹر نیٹ سروس نڈھال

Internet Service, Fiber Optic cable, Under sea cable damaged, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل  کٹ گئی۔   

ساوتھ ایسٹ اشیاء مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے۔ آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگ گئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس  فائبرآپٹیکل کیبل کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا۔

آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔  اس فالٹ کی وجہ سے بہت سے پاکستانی صارفین کو انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

پاکستانی صارفین کو شام کے  وقت  انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا ۔ مشرقی سمت سے آنیوالی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ  مشرقی سمت سے آنیوالی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔