ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو پہلا ٹی ٹوینٹی ایک رن سے ہرا دیا

27 Apr, 2024 | 12:19 AM

سٹی42: پاکستان  ویمنز اور  ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کی  ٹی20  میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھی ویسٹ انڈیز ویمنز نے جیت لیا۔ ون ڈے میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔ 

آج کراچی میں ہونے والا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ  ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد 1 رن سے جیت لیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان  پر 122 رنز بنائے تھ۔ ےویانا جوزف نے 34 اور اسٹیفنی ٹیلر نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔  ون ڈے سیریز کی کامیاب ترین بیٹر  اور ویسٹ انڈیز کی کیپٹن ہیلی میتھیوز  اس میچ میں صفر پر آؤٹ ہو گئی تھیں۔

 پاکستان کیلئے فاطمہ ثنا نے 3،سعدیہ اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی بیٹرز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ  121  رنز بنا سکیں۔  سدرہ امین 23،ندا ڈار 27 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ 

 کرشما رام ہرک نے 4 پاکستانی بیٹرز کو آؤٹ کیا۔ 

پانچ میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کا دوسرا میچ 28 اپریل کو کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں